26 فروری 2017 - 11:09
امریکہ میں ایک تقریب کے دوران 30 افراد زخمی + تصاویر

امریکی شہر نیو اورلینز میں مارڈی گراس پریڈ کی تقریب کے دوران ایک ٹرک کو شرکا پر چڑھا دیا گياجس کے نتیجے نے 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر نیو اورلینز میں مارڈی گراس پریڈ کی تقریب کے دوران ایک ٹرک کو شرکا پر چڑھا دیا گياجس کے نتیجے نے 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکی شہر نیو اورلینز میں مارڈی گراس میلے کی تقریب جاری تھی کہ ایک ٹرک نے میلے میں شریک افراد کو روند ڈالا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد نے بھاگ کر اپنی جان بچائی تاہم حادثے میں 30 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹرک ڈائیور نشے کی حالت میں تھا جسے اپنی غلطی کا اندازہ ہی نہیں۔

.......

/169